تحریک انصاف کا اپنے ایم این اے اقبال آفریدی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ساتھی ایم این ایز کے ساتھ لڑائی کےمعاملہ پر اپنے ایم این اے اقبال آفریدی کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقبال آفریدی کو پارٹی اور پارٹی کے تمام عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائےگا،اقبال آفریدی کی پارٹی کی بنیاد رکنیت بھی معطل کی جائےگی جبکہ پارٹی کی جانب سے اقبال آفریدی کو جلد شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی ایوان میں بھی اقبال آفریدی کے ڈسپلن کو فالو نا کرنے پر رکنیت معطل ہوی تھی،بیرسٹر گوہر نے خصوصی کوشش کر کے اقبال آفریدی کو بحال کروایا تو پھر لڑائی کر لی ۔
اقبال آفریدی نے ایم این اے صبغت اللہ کے اوپر بھی ہاتھ اٹھایا جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا،اقبال آفریدی نے اس سے پہلے جنید اکبر کے ساتھ بھی ایوان کے اندر جھگڑا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس کی مشہور سیاحتی مقامات ایفل ٹاور اور لوور میوزیم بند، وجہ کیا بنی؟ جانئے