حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا، فضل الرحمان 

Jun 24, 2026 | 16:43:PM
 حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا، فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے ان سے  رابطہ کیا،انکےمطالبات ہمارے پاس ہیں۔ حکومت ہٹ دھرمی پر برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواسکتا۔

فضل الرحمان نے یہ بات قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی 12 نشستوں کے حوالے سے صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رانا ثناء اللہ نے اپنا بیان دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا لہجہ اور انداز بھی اچھا نہیں تھا۔ آج ایوان میں جو تقاریر ہوئیں، اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو میں ان سے کہتا ہوں کہ حکومت اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے۔ حکومت ہٹ دھرمی پر برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواسکتا۔ 

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایوان میں بہت سی جذباتی باتیں ہوئی ہیں لیکن یہ وقت تحمل اوربرداشت کا ہے، کل سپیکر نے بھی جذباتی گفتگو کی  جو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ خواجہ آصف نے جو باتیں کی ہیں وہ بطور وزیر دفاع نہیں کرنی چاہیئے تھیں، آپ نے لڑائی خواجہ آصف اور صلح اسحاق ڈار کے حوالے کر رکھی ہے۔