کراچی: 9 اور 10 محرم الحرام کےلئےٹریفک الرٹ جاری

Jun 24, 2026 | 15:34:PM
کراچی: 9 اور 10 محرم الحرام کےلئےٹریفک الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک الرٹ جاری کردیاگیا۔
 شہریوں کی سہولت کے لیے جاری کئے گئے ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ گرو مندر سے ٹاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی،محرم الحرام کے مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے لیےمتبادل راستے تجویز کیے ہیںجس کے تحت ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لسبیلہ چوک سے گارڈن ایریا کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نشتر روڈ کی طرف جائیں۔
ٹریفک حکام کے مطابقلیاقت آباد سے آنے والے شہری تین ہٹی سے بائیں مڑ کر مارٹن روڈ کا راستہ استعمال کریں گے، 9 محرم الحرام کو صبح 8:30 سے 9:30 بجے کے درمیان لیاقت آباد سے گرو مندر جانے والا راستہ بند رہے گا۔
حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والوں کو کشمیر روڈ، جیل فلائی اوور، تین ہٹی اور نشتر روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ شاہراہِ فیصل سے آنے والی گاڑیوں کو سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔جمشید روڈ (سینٹرل جیل گیٹ) سے ایم اے جناح روڈ گرو مندر جانے والے ڈرائیور سولجر بازار کے راستے بہادر یار جنگ روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی،الرٹ جاری
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران پریشانی سے بچنے کے لیے ان متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔