بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ثمرہ فاطمہ) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ نارووال، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، مرنے والوں کی تعداد40 ہوگئیں،تعلیمی ادارے بند
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے اورآئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا۔
گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ہیں۔