اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت

Jun 24, 2026 | 13:02:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت 29 جون کو مقرر کر دی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن وقت سے پہلے اداکرنے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 7 روز میں وکالت نامے دستخط کروا کے دینے کا حکم دیا تھا۔