عائشہ حمیرا چوہدری کی بطور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22 کی سینئر افسر عائشہ حمیرا چوہدری کی بطور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ حمیرا چوہدری کو تین سال کی مدت کے لیے ممبر ایف پی ایس سی مقرر کیا گیا ہے اور ان کی تقرری یکم جولائی 2026 سے مؤثر ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق عائشہ حمیرا چوہدری سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کی افسر ہیں،وہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے بعد ممبر ایف پی ایس سی مقرر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن وقت سے پہلے اداکرنے کا فیصلہ
گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اعزاز اسلم ڈار کی بطور ممبر ایف پی ایس سی تقرری منسوخ کردی گئی ہے،اعزاز اسلم ڈارکی تقرری کا نوٹیفیکشن ابتدا ہی سے کالعدم قرار دے کر واپس لے لیا گیاہے۔