لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 63  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے

Jun 24, 2025 | 18:52:PM
لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 63  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے 63  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے,لاہور کے 13 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری  کیا گیا ہے ،تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز کو  28 جون تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  اقتدار علی کا  صادق آباد سے لاہور ،،محمد نعیم کا لاہور سے راجن پور ،تنویر احمد کا لاہور سے خانیوال، افتخار حسین کا لاہور سے لیاقت پور،، عابد علی کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں تبادلہ  کیا گیا ہے۔

CamScanner 24-06-2025 16.09 by  Tufail Ahmad on Scribd

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہزیب کا خان پور سے لاہور ، محمد خالد خان کا لاہور سے پتوکی ،عائشہ خالد کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے لاہور ،ظفر یاب کا گجرانوالہ سے لاہور ،شکیل احمد کا لاہور سے شیخوپورہ ،صائمہ حسین لاہور سے مظفر گڑھ  ، مدثر فرید کھوکھر کا لاہور سے میانوالی تبادلہ  کیا گیا ہے۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صبغت اللہ کا لاہور سے ظفروال ، نورین انجم کا ڈیرہ غازی خان سے لاہور  ،عرفان احمد شیخ کا بھلوال سے لاہور،محمد عاصم کا بورے والا سے لاہور ، محمد سرفراز احمد کا بہاولنگر سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل وٹو کا لاہور سے بہاولنگر ، محمد زبیر کا لاہور سے ملتان ،محمد طاہر لطیف کا ملتان سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر حسین  کا بہاولنگر سے جتوئی، اشفاق احمد کا منکیرہ سےصادق آباد ،عرفان سعید  کا گجرات سے پنڈی بھٹیاں ،محمد محسن کا پنڈی بھٹیاں سے بورے والا، تجمل شہزاد چوہدری،پنڈی بھٹیاں سے  شجاع آباد ،طارق محمود کا  پتوکی  سے وہاڑی تبادلہ کیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظہیر احمد  کا لاہور سے بہاولپور ،محمد سعید رضا کا لاہور سے گجرات، محمد آصف کا لودھراں سے ساہیوال، نور محمد بسمل کا منڈی بہاوالدین سے لاہور،محمد جہانگیر شجاع آباد  سے چوک سرور شہید تبادلہ کیاگیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صلابت  جاوید کا جتوئی سے بہاولنگر ،ہما عنبرین ننکانہ  سے پتوکی ،محمد ایاز کا لیاقت پورسے لودھراں تبادلہ کیا گیا ہے، ان سمیت 63 ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے گئے ہیں ،تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز کو 28 جون تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہو گئے ہیں، علیمہ خان