منجمد اثاثوں کے ہرجانے کی ادائیگیوں کیلئےاستعمال سے خطرناک نظیر قائم ہو گی؛عباس عراقچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ منجمد اثاثوں کو ہرجانے کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کرنےسے خطرناک نظیر قائم ہو گی۔
عباس عراقچی کاکہناہے کہ جو لوگ ایسے فنڈز کا جشن مناتے ہیں یا ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں، انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے جب حکومتیں اثاثے ضبط کرنے کے عمل کو معمول بنا لیتی ہیں، تو کسی کے بھی اثاثے محفوظ نہیں رہتے، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی افراتفری نہ تو خوشگوار ہوگی اور نہ ہی پرامن۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پراپنے پیغام میں امریکہ کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ بغیرسوچے سمجھے جارحیت ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرے گی،امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں،واشنگٹن میں کچھ عناصر مزید کشیدگی کو جنم دینے والے فیصلوں کی حمایت کررہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تجارتی جہازوں کے نقصان کی ادائیگی ایران کے منجمد اثاثوں سے کی جائے گی:صدر ٹرمپ کا نیا اعلان
عباس عراقچی نے مزیدکہاکہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔