این اے175ضمنی انتخاب: دانیہ شاہ کے شوہر 2 بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔
یاد رہے کہ این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یکم صفر کب ہونے کا امکان،اہم پیش گوئی سامنے آ گئی