صدر،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا مستونگ آپریشن میں قربانی دینے والے فوج کے  شہداءکو خراج عقیدت

میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Jul 24, 2025 | 21:06:PM
صدر،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا مستونگ آپریشن میں قربانی دینے والے فوج کے  شہداءکو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری, وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے خلاف  انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، انہوں نے  شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور  ان کی قربانی کو سلام بھی پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میجر زیاد سلیم اول شہید  اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی،انہوں نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بے جگری اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے  میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت  پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔وزیراعظم نےکہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی  ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے :پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے  ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ  کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت  کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ  نے کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے  قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا