سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کونوفیصدپر لائے، مہنگائی5 فیصد سےکم ہے، شرح سود 11فیصد پر کیوں رکھاگیا ہے۔
سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل کا ملبہ شرح سود پر نہ ڈالا جائے،انہوں نے سوال کیا کہ کیا زیادہ شرح سودعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے؟اس کاجواب ہے بلکل نہیں-
انہوں نے کہاکہ مالی سال 2021۔22 میں17ارب 50 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارے کی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اورویکیسن کی درآمد تھی۔
گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت 50 ٹریلین روپے کے مقامی قرض پر 11 فیصد سود ادا کر رہی ہے جو مہنگائی سے 6 فیصد زیادہ ہے ، اضافی شرح سود کی وجہ سے 3 ٹریلین روپے کا اضافی سود ادا کیا جا رہا ہے۔
گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ یہ 3 ٹریلین روپے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور انفرا سٹرکچر پر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع