سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آر) نے جون 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے،نئے شیڈول کے مطابق ٹیکس دہندگان اب 4 اگست 2025 تک اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ریٹرن فائلنگ کی تاریخ میں یہ توسیع سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت کی گئی ہے تاہم اس سہولت کا اطلاق صرف ریٹرن فائلنگ پر ہو گا، جب کہ سیلز ٹیکس اور ایکسائز کے واجبات مقررہ پرانی تاریخ تک جمع کرانا لازمی ہو گا۔
ایف بی آر کے مطابق ریٹرن فائلنگ میں نرمی دی گئی ہے، لیکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آر ٹی اوز، ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، اور سی ٹی اوز کے چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے ٹیکس دہندگان کو آگاہ کریں۔
اس ضمن میں ایف بی آر نے ویب پورٹل، آئی ٹی وِنگ اور تمام متعلقہ دفاتر کو بھی مطلع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن،3دہشتگردہلاک،میجرسمیت2جوان شہید