شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ

Jul 24, 2025 | 17:27:PM
شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دیئے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے ہیں اور ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور  وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے اور وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،  آئین کی دھجیان اڑائی جارہی ہیں۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیڈر عمران خان ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں، یہ غلط بات اور مفروضہ ہے کہ شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں تاہم شاہ محمود کا عہدہ قائم ہے۔