سندھ میں شدید بارشوں کے باعث عام تعطیل کا اعلان

Jul 24, 2022 | 20:42:PM
شدید بارشیں ، عام تعطیل
کیپشن: سندھ میں شدید بارشوں کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارش کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ٹویٹ پرعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارش کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔


واضح رہے کہ کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی صبح سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی میں صبح سے شام تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طاقت ور سسٹم ملک میں داخل،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی