امریکی جاسوسوں اور سفارت کار وں پر ’پراسرار بیماری‘ کا حملہ

Jul 24, 2021 | 18:54:PM
امریکی جاسوسوں اور سفارت کار وں پر ’پراسرار بیماری‘ کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے کے ڈائريکٹر وليم برنز کے مطابق اس وقت لگ بھگ ايک سو امریکی اہلکار اس پر اسرا ر بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس سے  متاثرہ شخص کو  ما ئیگرین  کی طرح کا سر درد  اور اس پر سستی طاری ہو جاتی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کا اپنی ایک رپو رٹ میں کہنا ہے کہ  ‘ہوانا سنڈروم‘ نامی یہ پراسرار بیماری سن 2016 میں سامنے آئی تھی جس سے متعلق امریکہ روس پر شک کر رہا ہے۔ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق وليم برنز نے بتايا کہ ایک امریکی ادارے کی جانب سے مخصوص شعاوں کا نشانہ بننے والے افراد میں اس بیماری کے ظاہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ امریکہ کے خلاف ایک سوچی ساجھی سازش ہے جس میں روس ملوث ہو سکتا ہے۔

ٹر مپ کے بعد بننے وا لے امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت میں اب تک درجنوں امریکی عسکری و جاسوس اہلکاروں میں یہ بیماری ظاہر ہو چکی ہے۔سی آئی اے کے ڈائیریکٹر نے بتایا کہ اس بیماری کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ماہر جاسوسوں کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیؒں:ادا کا رہ زرنش خا ن ہسپتال دا خل۔۔ویڈیو پیغام میں مدا حوں سے بڑی اپیل کر دی