آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ، ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا

Jan 24, 2024 | 21:21:PM
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ، ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا،حیران کن طور پر  اس میں بھی کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،انگلینڈ کے جو روٹ اور اسٹیورٹ براڈ، سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی نے بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون کو بھی ٹیم شامل کیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا،بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل نہیں تھا،بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیز کی قیمت میں کمی