روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیز کی قیمت میں کمی

Jan 24, 2024 | 19:01:PM
روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیز کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روپے کے ڈالر پر ایک کے بعد ایک وار ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ  تگڑا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 279.79 روپے سے کم ہوکر 279.67 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد روپے پر پریشر کم ہوا ہے ۔ 

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر23 پیسے سستا ہوکر 280.86 روپے کا ہوگیا ، یورو 13 پیسے کمی سے  306.08 روپے پر آگیا، برطانوی پاؤنڈ  42 پیسے اضافے سے 358.17 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم کی بات کی جائے تو یو اے ای کی کرنسی 5 پیسے کمی سے 76.86 روپے کی ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 75.01روپے  کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس میں 368 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 64 ہزار 822  کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ میں 22 ارب روپے مالیت 47 کروڑ 99 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شعیب ملک کی تیسری اہلیہ کتنی دولت کی مالک ہیں؟ جانیے