پیپلزپارٹی کے کسان مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع

Jan 24, 2022 | 12:41:PM
پیپلزپارٹی کے کسان مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع
کیپشن: کسان مارچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے کسان مارچ کا دوسرا مرحلہ آج سے ملک بھر میں شروع ہوگا ۔ سندھ، پنجاب سمیت ملک کے  تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں  کسان اتحاد کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن احتجاج کریں گے۔ 

 تفصیلات  کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد میں  تین بجے احتجاجی مارچ میں شریک ہونگے اور حیدر آباد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب ٹھنڈی سڑک پر کسان ریلیوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکم۔۔حکومت نے بجلی مزیدمہنگی کرنیکی تیاری کرلی

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ  کر رہی ہے۔ 27فروری کا اسلام آباد مارچ ٹرننگ پوائنٹ ہوگا،مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پہاڑوں پر برفباری۔۔ پھر بارشیں شروع۔۔ موسم کے حوالے سے اہم خبر
 پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کا 21 جنوری سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کسان مشکلات سے دوچار ہے، ملک میں کھاد کا بحران مصنوعی ہے جبکہ حکومت نے اپنی نااہلی کا ملبہ کسانوں پر ڈال دیا ہے۔