علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان کا اڈیالہ جیل کے داہگل ناکے پر دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر پی ٹی آئی کے بانی کی تین بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان آج پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئی تھین لیکن انہین داہگل چیک پوسٹ سے آگے نہیں جانے دیا گیا۔
اڈیالہ جیل مین قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد تینوں بہنوں نے داہگل ناکے کے قریب دھرنا دے دیا ہے۔
آج منگل کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے "ملاقات کا دن " تھا، گزشتہ کئی ہفتوں کی طرح آج بھی پی ٹی آئی کے کئی رہنما ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل والی سڑک پر آئے لیکن کسی کو بھی ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔
علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان نے کچھ پارٹی ورکروں کے ہمراہ داہگل کے مقام پر دھرنا دے دیا
بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن تھا، آج بیرسٹر گوہر ۔ فتح اللہ برکی ۔ فیصل ملک داہگل ناکے تک آئے، شفقت اعوان ایڈووکیٹ بھی داہگل ناکے پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے آگے جانے سے روک دیا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک یہ وکیل رہنما داہگل ناکے پر موجود رہے۔
بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں داہگل ناکے پر موجود تھیں۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد انہوں نے دھرنا دے دیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکن بھی جو علیمہ خان، نورین خان اور عظمی خان کے ساتھ موجود تھے، ان کے ساتھ دھرنے کے لئے بیٹھ گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید، 2 زخمی
یہ بھی پڑھیئے: فتنۃ الخوارج کا زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ، آگ لگا کر زندہ جلا دیا