صدارتی الیکشن 9مارچ کو کرانے کا فیصلہ

Feb 24, 2024 | 19:23:PM
 صدارتی الیکشن 9مارچ کو کرانے کا فیصلہ
کیپشن: ایوان صدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدارتی الیکشن 9مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن 9مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5سالہ آئینی مدت 8ستمبر 2023کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی