لاہور قلندرز اگلے ٹاکرے کیلئے تیار، قذافی اسٹیڈیم میں جم کے پریکٹس کی

Feb 24, 2023 | 16:00:PM
لاہور قلندرز اگلے ٹاکرے کیلئے تیار، قذافی اسٹیڈیم میں جم کے پریکٹس کی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دفاعی چیمپئن لاہور قلندر نے اگلے میچ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ کی پھر جم کر نیٹ پریکٹس کی۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، راشد خان، فخر زمان، طاہر بیگ سمیت تمام ہی کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔

دوسرے مرحلے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔ اب تک لاہور نے 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے کہا کہ کوچز کافی اعتماد دے رہے ہیں، شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔