خواجہ سرا کا نوجوان پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے ، برہنہ ویڈیو وائرل کردی

Feb 24, 2021 | 19:48:PM
خواجہ سرا کا نوجوان پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے ، برہنہ ویڈیو وائرل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خواجہ سرا سمیت 5 افراد نے قانون کو ہوا میں اڑا  تے ہوئے اپنی عدالت لگا لی،مبینہ چوری کے الزام میں 14 سالہ لڑکے بشارت کے سر کے بال کاٹ دیئے،منہ اور جسم کے مخصوص حصوں پر توے سے کالا کرکے برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں خواجہ اور پانچ افراد نے 14 سالہ لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔ملزم 14 سالہ بشارت کا منہ کالا کرنے کے بعد برہنہ کرکے ویڈیو بناتے رہے ۔نوجوان پر تشدد کرنیوالوں میں ملزم اکرام، یاسین اور خواجہ سرا سمیت 5افراد شامل شامل ہیں۔ 
متاثرہ بشارت پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے جس کا کہنا ہے کہ میں نے چوری نہیں کی ، ملزم مجھ سے بدفعلی کرنا چاہتے تھے۔انصاف کیلئے متاثرہ خاندان نے اعلی حکام سے اپیل کردی۔
ڈی ایس پی راﺅ طارق پرویز کا کہنا ہے کہ مدعیوں کی درخواست پر ایف آئی آر کا اندارج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ٹیگز: