’’26 دسمبر کی چھٹی ‘‘وفاقی حکومت کی جانب سے وضاحت جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت نے 26 دسمبر کی چھٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 26 دسمبر (جمعہ) کو وفاقی سرکاری اداروں میں چھٹی نہیں ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد پر 26 دسمبر بروز جمعہ کو اسلام آباد شہر میں تعطیل ہوگی۔
آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو وفاقی سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان