طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Dec 24, 2025 | 15:49:PM
طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  قتل بیوی کے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر ہوا،بالاموروگن نامی شخص نے اپنی بیوی بھونیشوری کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور خود پولیس کے حوالے ہو گیا،40 سالہ بالاموروگن پہلے سافٹ ویئر انجینئر تھے لیکن پچھلے4 سال سے بے روزگار تھے جبکہ  بھونیشوری، 39 سالہ، یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں۔

 جوڑے نے 2011 میں شادی کی تھی اور 2018 میں بنگلورو منتقل ہوئے، دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہائشی تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا شور,پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی پے رول پر رہا ئی؟

گولی لگنے کے بعد بھونیشوری کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔