ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کےکراچی میں داخلے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ۔
کمشنر کراچی حسن اکبر نقوی کی جانب سے شہر میں ڈمپر زاور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی حسن اکبر نقوی کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی دفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک عائد کی گئی ہے، ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔
ہیوی ٹریفک سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل جاسکتی ہے، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داود چورنگی سے جام صادق برج جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک ناردرن بائی باس سے پراچہ چوک، سمز چورنگی، گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ اور لنک روڈ کاٹھور سے نیشنل ہائی وے سے سسی ٹول پلازہ جاسکتی ہے۔