لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر قلعہ لکشمن سنگھ ٹینکی والی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک ریاض اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج، اعتماد اور پالیسی تسلسل کا واضح اشارہ ہے:محمد اورنگزیب