دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند، اہم ہدایات جاری

Dec 24, 2023 | 21:01:PM
دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند، اہم ہدایات جاری
کیپشن: موٹروے پر دھند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)موٹروے کو دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کاکہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک ، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک ،موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی .
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،ترجمان کاکہناتھا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے اہم فہرست جاری کردی