’پی ٹی آئی کو بلا واپس مل جائے گا‘بڑی خوشخبری آگئی

Dec 24, 2023 | 10:17:AM
’پی ٹی آئی کو بلا واپس مل جائے گا‘بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)’پی ٹی آئی کو بلا واپس مل جائے گا‘بڑی خوشخبری آگئی۔جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا۔

جے یو آئی ایف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے ایک بیان  میں کہا کہ  کیا بانی پی ٹی آئی کوپھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟تمام ترتحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں، پی ٹی آئی اپیل میں جائے گی تو بلا مل جائے گا۔ن لیگ سے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پربات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔

ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو کہاں کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟ پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جب کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔