پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 7مبینہ دہشتگرد گرفتار

Dec 24, 2022 | 10:54:AM
پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران سات مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے، دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا
کیپشن: سی ٹی ڈی پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران سات مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے، دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ٹی ٹی پی کے شفیع اللہ، خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، لقمان، محمد رفیق اور حافظ محمد فاروق شامل ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ سمیت ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف لاہور سمیت گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان میں مقدمات کا اندراج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کے ساتھ مل کر 433 آپریشن کیے۔