مسلمان اور عیسائی دشمن قرار،بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کی سرعام دھمکیاں

Dec 24, 2022 | 00:16:AM
بھارت, انتہا پسند, ہندوؤں , سرعام ,دھمکیاں
کیپشن: بھارت کے انتہا پسند  سرعام دھمکیاں دے رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں انتہاپسند ہندو  سرعام دھونس دھمکیاں دینے لگے، جودھپور میں ہزاروں پیروکاروں کی موجودگی میں ہندوتوا لیڈر کی مذہبی اقلیتوں کو کھل عام دھمکی دیدی،تقریب کے دوران مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو دھرم کا دشمن قرار دے دیا۔

ہزاروں کے ہجوم کو بھڑکانے کیلئے مذہبی اشتعال انگیزی کا استعمال بھارت کے پہلے سے بگڑے امن و امان کی صورتحال اور معاشرے کو خطرہ ہے، پہلے سے مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کا اقوام متحدہ اور عالمی ادارے نوٹس لے چکے ہیں۔ 

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیلئے کھلے عام جنگ کی دھمکیاں،ہندوتوا کے پیروکار کھلے عام قتل عام کرنے کیلئے مذہب کا استعمال کرنے لگے ،جودھ پور میں مذہبی تقریب میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندووں کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف جنگ کا اعلان  کردیا۔

بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں،عالمی برادری بھارت سے اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کی حفاظت پر دوٹوک موقف اپنائے