افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف

Dec 24, 2021 | 22:20:PM
جنرل قمر جاوید باجوہ،آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے کمال چالیں چل دی ہیں۔۔ن لیگ کا جانشین کون ،اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کےلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی اقدامات کی سخت ضرورت ہے، آرمی چیف نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کوششوں کی بھی تعریف کی۔ سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، رانا ثنا اللہ