یو اے ای میں حرا م اجزا وا لی کورونا ویکسین جائز قر ار

Dec 24, 2020 | 22:20:PM
یو اے ای میں حرا م اجزا وا لی کورونا ویکسین جائز قر ار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کو جائزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حرام اجزا  پرمشتمل ویکسینزکے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے لیکن اگروبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھرایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔فتویٰ کونسل نے کہا کہ کووِڈ-19 ایک وبائی مرض ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے، اس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کوخطرہ ہے اوراس غرض سے وبائی امراض کے وقت ایسی ادویہ کا استعمال جائزہے تاکہ کسی بھی ایک متاثرہ شخص سے پورا معاشرہ ہی دوچار نہ ہوجائے۔دوسری جانب امریکا کی دوا ساز کمپنیوں نے تیار کردی کورونا ویکسینز میں سو رکے گوشت سے بنی مصنوعات کو شامل کرنے کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔