میر علی :فورسز کے قافلے پرحملہ، جوان شہید،2 دہشتگردہلاک

Dec 24, 2020 | 22:08:PM
میر علی :فورسز کے قافلے پرحملہ، جوان شہید،2 دہشتگردہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں نائیک یاسین شہید  7 جوان زخمی۔جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حملہ کیا۔ حملے میں پاک فوج کے 34 سالہ نائیک یاسین شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان زخمی ہو گئے۔شہید نائیک یاسین کا تعلق ملاکنڈ سے تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقے آواران میں بھی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شعیب شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا تھا اوردوسرے دہشتگرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیاتھا۔