اسلام آباد: شامی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بچ گیا

Dec 24, 2020 | 13:14:PM
اسلام آباد: شامی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملک شام کی ائیرلائن کمپنی کے طیارہ سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کی ونڈ سکرین پر دڑاریں پڑ گیئں۔ تجربہ کار پائلٹ بڑی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا۔ خوش قسمتی سے طیارہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہو نے سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز نمبر ER  500کا حامل طیارہ لینڈ کرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک پائلٹ کے سامنے کی ونڈ سکرین پر پرندہ آ کر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری سکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔ تاہم پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ اس کے بعدطیارے کو ایئرپورٹ پر   گراؤنڈ کردیا گیا اور طیارے کی  آئندہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔