راناثنا اللہ کے الزامات سیاسی شعبدہ بازی: شاہ محمود

Dec 24, 2020 | 12:06:PM
راناثنا اللہ کے الزامات سیاسی شعبدہ بازی: شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی تجویز کردہ نیب ترامیم کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے رانا ثنا اللہ کے نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے الزامات کے جواب میں کہاہے کہ ایک معزز آدمی اگر ایسی بات کرتا ہے تو میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ صرف ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تجویز کی گئی نیب ترامیم کے خلاف ہے۔

اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدت کے ساتھ جاری ہے، اس لئے ہم نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوس نہیں کرنے چاہئیں ،لیکن ان لوگوں نے ہماری بات نہیں مانی تو ہم خاموش ہو گئے۔اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سینئر لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھےاسپیکر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے علیحدگی میں بتایا تھا کہ نیب ترامیم پر حکومت کے سب ارکان متفق ہیں لیکن ایک شخص نہیں مان رہا ،شہزاد اکبر وزیراعظم کا ایجنٹ ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید  کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں میاں صاحبان  تک سلام پہنچانے کا بھی کہا تھا۔