سرکاری سکیم، خوش قسمت عازمین حج کا فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سرکاری سکیم میں خوش قسمت عازمین حج کا فیصلہ ہو گیا، ملک بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئیں،سرکاری سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید وصولی روک دی گئی۔
ذرائع مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں،17 روز میں عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں،عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔
وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے،حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئےجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی،سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ہے۔
خیا ل رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ربیع الاول کے چاند کی عمر 32گھنٹے، کراچی میں نظر آنے کا امکان انتہائی کم