مقبول نیٹ فلکس سیریز’’ایمیلی اِن پیرس کے ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے

Aug 24, 2025 | 10:57:AM
مقبول نیٹ فلکس سیریز’’ایمیلی اِن پیرس کے ڈائریکٹر شوٹنگ کے دوران چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبول نیٹ فلکس سیریز ’’ایمیلی اِن پیرس‘‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک چل بسے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں شو کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی،47 سالہ ڈیاگو بورَیلا ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے اورموقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پروڈکشن فیملی کے ایک رکن کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں، ہمارے دل اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل
رپورٹس کے مطابق ڈیاگو بورَیلا کی موت کے بعد شو کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی،’’ایمیلی اِن پیرس‘‘ کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ 15 اگست سے وینس میں جاری تھی اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھی، تاہم اطلاعات ہیں کہ بوریلّا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ’’ ایمیلی اِن پیرس‘‘ ایک رومانٹک کامیڈی سیریز ہے جو پہلی بار 2020ء میں کورونا وبا کے دوران ریلیز کی گئی تھی، اس کا پانچواں سیزن رواں سال کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔