صاف پانی کی فراہمی،حکومت نےبڑا اعلان کردیا

Aug 24, 2022 | 13:01:PM
صاف پانی ,فراہمی،حکومت , بڑا اعلان, وزیر ہاؤسنگ , اسلم اقبال
کیپشن: صاف پانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ایک ہزار صاف پانی کے نئے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے  کہا ہے کہ 2 ماہ کے اندر صاف پانی کے مراکز قائم ہوجائیں گے، شہریوں کو صاف اورمحفوظ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لاہور میں پانی کی خراب پائپ لائنوں کو بدل دیا جائےگا اور کھارےپانی کو ٹریٹمنٹ کےذریعے صاف کیاجائےگا ،ہماری کوشش ہے کہ لوگوں تک صاف پانی پہنچ سکے۔

اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ  اس کے علاوہ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، قصور اورڈی جی خان میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائےجائیں گے، مرحلہ واران منصوبوں کوپور ے صوبے میں پھیلایاجائےگا،عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے دن رات کام جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیںعوام کو ایک اوربڑاجھٹکا