نارووال:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق،ملزمان فرار 

Aug 24, 2021 | 19:13:PM
نارووال:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق،ملزمان فرار 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ممبر ڈسڑکٹ باراسوسی ایشن نارووال نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق،ملزمان اسلحہ لہراتے ہوے فرار ۔

تفصیلات کےمطابق ممبر ڈسڑکٹ باراسوسی ایشن راؤطارق ایڈووکٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق راؤ طارق ایڈووکٹ اپنے چیمبر سے نکل کر تاریخ پیشی پر مقامی عدالت جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے ہوئے دونامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے راؤ طارق ایڈووکٹ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
قتل کی اس لرزہ خیزواردات کے بعد وکلا کی کثیر تعداد ڈسڑکٹ ہسپتال پہنچ گئی،صدر پولیس نارووال نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ روم منتقل کردیا۔قتل کی وجہ عناد دیرینہ دشمنی بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔