اسلامک یونیورسٹی میں  لڑکے سےمبینہ بدفعلی، رپورٹ میں ذمہ داری  شعبہ سکیورٹی پر عائد

Aug 24, 2021 | 18:31:PM
 اسلامک یونیورسٹی میں  لڑکے سےمبینہ بدفعلی، رپورٹ میں ذمہ داری  شعبہ سکیورٹی پر عائد
کیپشن: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری جامعہ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ اور سکیورٹی عملے پرعائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے رپورٹ میں اہم سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ون فائیو ہیلپ لائن قائم کی جائے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں قیام پذیر طالب علموں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔