کھانا کیوں نہیں بنایا۔؟ظالم شوہر نے بیوی کو مار دیا۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!

Aug 24, 2021 | 16:32:PM
کھانا کیوں نہیں بنایا۔؟ظالم شوہر نے بیوی کو مار دیا۔لاش کیساتھ کیا کیا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا وغیرہ وغیرہ، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کی ریاست بنگلور میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نےچکن فرائی نہ پکانےپر 3 بچوں کی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش نزدیکی نہر میں پھینک دی ۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور کے رہائشی ملزم مبارک نے اپنی بیوی سے رات کے کھانے میں چکن فرائی پکانے کو کہا  لیکن رات کو گھر لوٹا تو چکن فرائی نہیں بنی تھی جس پر شوہر آپے سے باہر ہو گیا اور بیوی کے سر پر ڈنڈا مار ااورآخری سانس تک گلا دبا کر قتل کر دیا ، ملزم نے بیوی کی لاش نزدیکی نہر میں پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون ہسپتال کی چھت سے کود پڑی۔۔وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے
 مقتولہ کے والدین کا مقتولہ سے آخری بار رابطہ 18 اگست کو ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ اپنی بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور رابطہ نہ ہونے پر ملزم سے بھی پوچھا جو تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر مقتولہ کے والدین نے پولیس میں شکایت کی ۔ پولیس نے شک کی بنا پر ملزم کو پکڑ کر تفتیش کی مگر ملزم نے کوئی بھی بات کا ٹھیک طریقے سے جواب نہ دیا ۔  
بعد ازاں ملزم مبارک پاشا اپنے وکیل کے ساتھ تھانے گیا اور اعتراف کیا کہ اس نے رات کو گھر جا کر اپنی بیوی سے چکن فرائی سے متعلق پوچھا مگر بیوی نے غصے اور تکبر سے جواب دیا جس پر غصے میں ملزم نے سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے اپنی اہلیہ بانو کو قتل کر دیا اور لاش نہر میں پھینک دی ۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا