طالبان نے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کرلیا

Aug 24, 2021 | 16:03:PM
طالبان نے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان نےصوبہ پنج شیر کے3اضلاع پرمکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔طالبان کا کہنا ہے کہ  جنگجوؤں نے مزاحمتی فورس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔

 دوسری جانب افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں۔ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجوارہے ہیں  کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے انخلا۔۔ امریکا نے طالبان سے مزید مہلت مانگ لی

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا