کورونا کے وار تھم نہ سکے۔۔مزید 91 افراد جاں بحق۔۔4075 نئے مریض رپورٹ

Aug 24, 2021 | 09:44:AM
کورونا کے وار تھم نہ سکے۔۔مزید 91 افراد جاں بحق۔۔4075 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سےمزید 91 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی جبکہ 4075 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 605، سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 685 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔