پاکستان کوایل این جی کی سپاٹ خریداری کیلئے ریکارڈ بولیاں موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان کو3ایل این جی کارگوز کے لیے18.88ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئی ہیں ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کی سپاٹ خریداری کےلیے ٹینڈرکھول دیا ہے۔
تین کار گوز کے لیے 17.99ڈالر سے 18.88ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئی ہیں، پاکستان ایل این جی کو27سے 30 اپریل تک کارگو سپلائی کی سب سے زیادہ بولی ملی۔
27 سے 30 اپریل تک ایل این جی سپلائی کارگو کے لیے 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یو کی بولی یکم مئی سے 7 مئی تک کے ایل این جی سپلائی کے لیے 18.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی 8 سے 14 مئی کی سپلائی کے لیے 17.99ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگائی گئی۔
ایل این جی کی سپاٹ خریداری کے لیے گزشتہ روز ٹینڈر جاری کیا گیا تھا،اپریل اور مئی کے 3 ایل این جی کارگوز کے لیےعالمی کمپنیوں سے بڈز طلب کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے