انٹربینک میں ڈالرمزید سستاہو گیا

Apr 24, 2026 | 18:48:PM
انٹربینک میں ڈالرمزید سستاہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 85 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں طلب اوررسد کے توازن کے باعث ڈالر کی قدر میں محدود اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ درآمدی ادائیگیوں اور بیرونی مالی دباؤ بھی شرح تبادلہ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ استحکام عارضی بھی ہو سکتا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی حالات اور ملکی زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال بدستور اہم عوامل ہیں۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی فرق دیکھا گیا، تاہم مجموعی رجحان نسبتاً مستحکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا سیاسی دھچکا ،اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی