1957 کا نایاب100 روپے کا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان پہنچ گیا

Apr 24, 2026 | 15:05:PM
1957 کا نایاب100 روپے کا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 1950 کی دہائی کا ایک نایاب 100 روپے کا پرانا نوٹ بنگلہ دیش سے پاکستان لایا گیاہے۔

بنگلہ دیش سے آنے والے نورِ عالم چوہدری اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے اور یہ نوٹ بطور خاندانی ورثہ اپنے ساتھ لائے۔

 بعد ازاں انہوں نے یہ نوٹ ایک پاکستانی مصنف محمد علی اکبر کو اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران تحفے میں دے دیا۔

یہ نوٹ 1957 میں جاری کیا گیا تھا جس پر انگریزی، اردو اور بنگالی زبانیں درج ہیں اور اس پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ!

 یہ اس دور کی یادگار ہے جب موجودہ بنگلہ دیش، مشرقی پاکستان کا حصہ تھا۔

 چوہدری کے مطابق یہ نوٹ دونوں ممالک کے لیے ایک قیمتی یادگار ہے کیونکہ یہ مشترکہ تاریخ کی نمائندگی کرتا ہے۔

 دوسری جانب محمد علی اکبر نے بھی اس نوٹ کو ایک علامتی اہمیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کو سمجھ کر ہی مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات اور عوامی سطح پر بڑھتی قربت کی ایک خوبصورت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔