افسران کے تقرر و تبادلے

Apr 24, 2025 | 22:40:PM
افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزاد ترک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سمیرا شیخ کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ قیصر خان خٹک اور سیکشن افسر آئی ٹی ڈویژن محمد عثمان شاکر کا تبادلہ کر کے دونوں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید برآں سیکشن افسر مبین احمد کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن اور سیکشن افسر طارق محمود خان کا امورِ کشمیر و سیفران ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: