عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

ملک کے لئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔بیان

Apr 24, 2022 | 11:59:AM
عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال۔ شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: شیخ رشید احمد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ قوم یاد رکھے کہ عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی،ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔

اپنےبیان میں  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی،انہوں نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ ملک کے لئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لئے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے،  شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ مخالفین کی تمام سازشوں ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بڑا اعلان کر دیا