معروف ادا کا رہ کیجا نب سے کورونا کی ہنگامی مد د کیلئے ڈائریکٹ میسج کی اجا زت 

Apr 24, 2021 | 19:40:PM
معروف ادا کا رہ کیجا نب سے کورونا کی ہنگامی مد د کیلئے ڈائریکٹ میسج کی اجا زت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسے میں کئی نامور شخصیات مدد کیلئے سامنے آئی ہیں اور اب اداکارہ ریا چکرابورتی نے بھی مداحوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔سشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ڈائریکٹ میسج اور کمنٹس کا آپشن بند کردیا تھا تاہم اب انہوں نے اس کو کھول دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ مشکل وقت میں ہمیں متحد ہونا چاہیے، چھوٹی یا بڑی مدد صرف اورصرف مدد ہوتی ہے۔ریا نے مداحوں سے کہا کہ مجھے ڈائریکٹ میسج کریں، میں کسی طرح آپ کی مدد کر سکتی ہوں تو میں پوری کوشش کروں گی۔اس سے ثا بت ہو تا ہے کہ فنکا روں میں انسانیت اب بھی با قی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتناک فلم جس کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے