دہشتناک فلم جس کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے

Apr 24, 2021 | 19:28:PM
 دہشتناک فلم جس کو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جا ئینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دی کونجیورنگ سیریز کی تیسری فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں دہشت، قتل اور نامعلوم آسیب کی خوفناک کہانی کی جھلک پیش کی گئی ہے۔
دی کونجیورنگ  دی ڈیول میڈی می ڈو اٹ میں ویرا فارمیگا اور پیٹرک ولسن ایک بار پھر ماورائی واقعات کی تحقیقات کرنے والے حقیقی کرداروں ایڈ اور لورین وارن کے روپ میں نظر آئیں گے۔
 فلم جس کہانی پر مبنی ہے اسے ایڈ اور لورین وارن کا تاریک ترین کیس بھی قرار دیا جاتا ہے اور کونجیورنگ سیریز کی سابقہ 2 فلمز کے برعکس اس بار مرکزی کردار کسی آسیب زدہ گھر میں تحقیقات نہیں کریں گے۔
 وہ ایک عدالتی کارروائی کا حصہ ہوں گے جو آرنی جونسن نامی نوجوان کا تھا جس نے قتل کیا تھا مگر اس کا دعویٰ تھا کہ اس کے جسم پر آسیب نے قبضہ کیا ہوا تھا اور وارنز اس معاملے کی تحقیقات کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ڈسپکرپشن میں لکھا ہے 'یہ وارن فیملی کے چند سنسنی خیز کیسز میں سے ایک ہے جس میں وارنز کو ایسے حالات سے گزرنا پڑا جس کا سامنا انہیں کبھی نہیں ہوا تھا'۔اس بار فلم کی ہدایات جیمز وان کی بجائے مائیکل شاویز نے دی ہیں تاہم جیمز وان فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ متعدد پہلوئوں کے باعث یہ اب تک کی سب سے بڑی کونجیورنگ فلم ہے، ہم نے فلم کا اختتام ویرا اور پیٹرک کو دکھایا اور انہوں نے بھی اتفاق کیا کہ یہ سب سے دہشتناک کونجیورنگ فلم ہے۔
ڈائریکٹر نے کہا 'فلم میں کچھ حقیقی تاریک مواد کو دکھایا گیا ہے، یہ یقیناً ایسا کیس ہے جس کے نتائج اور کردار حقیقی تھے، ان حقیقی واقعات اور المیے کا سامنا وارن فیملی کو ہوا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں:خاموش رہتی تو طلاق نہ ہوتی ۔۔شائستہ لودھی کا انکشاف